صوابی(17 ستمبر 2025): خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں زمین کے تنازع پر چچا نے فائرنگ سے بھتیجے کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوابی کے نارنجی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں چچا اپنے ہی بھتیجے کا قاتل بن گیا، زمین کے تنازع پر فائرنگ کی جس سے بھتیجا جاں بحق ہوگیا۔
صوابی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے، چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول کا چچا سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔
اس سے پولیس کے مطابق ضلع دادو کی حدود میں واقع گاؤں امام بخش بھنڈ میں زمین کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، اس دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان بھتیجے مختیار علی اور محمد حنیف بھنڈ جاں بحق ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم ملزمان اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


