اشتہار

سوات: خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالے دونوں اہلکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سوات(5 نومبر 2026): سوات میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 2 حاضر سروس پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سوات کے علاقے میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے گھناؤنے کیس میں پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ مقدمہ پشاور کی ایک رہائشی خاتون کی مدعیت میں تھانہ رحیم آباد میں درج کیا گیا تھا۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمان اسے اور اس کے شوہر کو زبردستی ایک ہوٹل میں لے گئے جہاں انہوں نے اس کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سوات: پشاور سے سیر کیلئے آنے والی خاتون سے 2 پولیس اہلکاروں کی زیادتی

خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان نے واقعہ کسی کو بھی بتانے کی صورت میں اسے جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں بھی دی تھیں۔

پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مسلسل نگرانی اور شواہد کی روشنی میں دونوں ملزمان کو کامیابی کے ساتھ ٹریس کر کے دبوچ لیا گیا ہے۔

گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی شناخت واحد محمود اور محمد غضنفر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں عدالت کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں