(10 مئی 2026): خیبر پختونخوا کے سیاحتی شہر سوات کے علاقے چار باغ آڈو کے مقام پر مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 8 باراتی جاں بحق ہوگئے۔
مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، مالم جبہ کے قریب بارات سے واپسی پر حادثہ پیش آیا۔
ایسا ہی ایک حادثہ آج سندھ کے علاقے شکارپور میں پیش آیا جہاں باراتیوں کی بس حادثے کا شکار ہوئی جس میں چار افراد کی جان چلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں اچانک دن رات میں بدل گیا
حادثہ شکارپور کے علاقے میاں صاحب کے قریب جیک آباد سے میرپور برڑو جانے والی باراتیوں کی بس کو ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا جس کے باعث بس کھائی میں جا گری۔
حادثے کے نتیجے میں 2 باراتی جائے وقوعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دولہا اور دلہن سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جن میں دولہا اور دلہن کے قریبی عزیز بتائے جاتے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور لاشوں کے ساتھ زخمیوں کو بھی فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


