پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کے نام دریائے سوات سے متعلق تشویش بھرا خط

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے ایک رکن قومی اسمبلی نے دریائے سوات سے متعلق وزیر اعظم کو تشویش بھرا خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے، جس میں دریائے سوات کی تباہی سے متعلق خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر حیدر نے خط میں کرش مافیا کے بارے میں لکھا ہے کہ دریائے سوات سے روزانہ بجری اٹھانے والے مافیا نے دریا کا حسن چھین لیا ہے، اگر اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہ کی گئی تو صورت حال تشویش ناک ہو جائے گی۔

- Advertisement -

خط میں کہا گیا ہے کہ دریائے سوات کرش مافیا کے ہاتھوں خاتمے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، بجری اٹھائے جانے کے سسب منی سویٹزرلینڈ کا حسن گہنا گیا۔

خط میں دریائے سوات سے کرش مافیا کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، حیدر علی نے لکھا ’دو سال قبل دریائے سوات سیاحوں کے لیے جنت کا منظر پیش کرتا تھا، اب کرش مافیا نے سوات کا قدرتی حسن چھین لیا ہے۔‘

خط کے متن کے مطابق 70 کلو میٹر دریائے سوات سے روزانہ کی بنیاد پر بجری اٹھائی جا رہی ہے۔ خط میں وزیر اعظم سے درخواست کی گئی ہے کہ دریائے سوات اور وادی کا حسن بچانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے۔

Comments

اہم ترین

ضیاء الحق
ضیاء الحق
ضیاء الحق پیشے سے صحافی ہیں اور بیوروچیف اے آر وائی نیوز خیبر پختوانخواں کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں