تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بھارت: لیفٹیننٹ جنرل کے بیٹے نے چیئرپرسن خواتین کمیشن کو کار سے گھسیٹ ڈالا

بھارت کے شہر دہلی میں خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی رات سواتی مالیوال سے نشے میں دھت ایک کار ڈرائیور نے چھیڑ چھاڑ کی اور انہیں زبردستی گاڑی میں بیٹھانے کی کوشش کی۔

سواتی مالیوال نے انکار کرتے ہوئے مزاحمت کی۔ انہوں نے ڈرائیور کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے ان کا ہاتھ گاڑی کی کھڑکی میں پھنسا دیا اور انہیں کار کے ساتھ کم از کم 10 سے 15 میٹر تک گھسیٹا۔

پولیس نے سواتی مالیوال کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت 47 سالہ ہرش چند ولد لیفٹیننٹ جنرل درجن سنگھ ساکن کے نام سے ہوگئی۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ: بھارت میں انسانیت کو شرمسار کر دینے والا واقعہ، ویڈیو سامنے آگئی

سواتی مالیوال نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ رات میں دہلی میں خواتین کی سکیورٹی کی صورتِ حال کا معائنہ کر رہی تھی اور اس دوران نشے میں دھت ایک کار ڈرائیور نے مجھ سے بدتمیزی کی۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں نے اسے پکڑنے کوشش کی تو اس نے میرا ہاتھ کار کی کھڑکی میں بند کر دیا اور گاڑی تیز رفتاری سے چلا کر سڑک پر گھسیٹا۔

اپنے ٹوئٹ میں سواتی مالیوال نے لکھا کہ دہلی میں جب خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ہی محفوظ نہیں تو باقیوں کا کیا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -