سویڈن نے غزہ سٹی پر اسرائیلی زمینی آپریشن کے توسیع کے خلاف عالمی مذمت میں آواز شامل کر لی۔
سویڈش وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن میں توسیع کی مذمت کرتے ہیں اسرائیل کی جارحانہ کارروائی انسانی بحران کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی آپریشن شہری آبادی کے جبری انخلا کا باعث بن رہا ہے انخلا اور انسانی بحران عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی اقدامات پر دباؤ بڑھانے کی فوری ضرورت ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدے کو معطل کرنا چاہیے سویڈن نے مطالبہ کیا کہ شدت پسند اسرائیلی وزرا پر پابندیاں عائد کی جائیں۔
اس سے قبل بھی سویڈن یورپی یونین سے اسرائیلی وزراء کے خلاف پابندیاں لگانے کا مطالبہ کر چکا ہے۔
وزیر خارجہ ماریا مالمر سٹینرگارڈ کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہریوں کے تحفظ کے لیے ناکافی اقدامات کی وجہ سے سویڈن اسرائیلی وزراء کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں پر زور دے گا۔
سٹینرگارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ چونکہ ہم غزہ میں شہریوں کے لیے کوئی واضح بہتری نہیں دیکھ رہے ہیں اس لیے ہمیں اپنے لہجے کو مزید بلند کرنے کی ضرورت ہے۔


