تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

سوئیڈن نے ڈنمارک سے ملک میں داخل افراد کی جانچ پڑتال شروع کردی

سوئیڈن: سوئیڈن نے ڈنمارک کی سرحد سے ملک میں داخل ہونے والے افراد کی جانچ پڑتال شروع کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک سے ٹرین، بس یا کشتی کے ذریعے سوئیڈن آنے والے مسافروں کو ضروری دستاویز فراہم کرنے ہونگے، دوہزار پندرہ میں سویڈن کو پناہ کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق نئے قانون پر عمل درآمد کے لیے کوپن ہیگن کے ایئرپورٹ پر موجود ریلوے اسٹیشن کے ایک پلیٹ فارم کے گرد باڑ لگائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مہاجرین کے حالیہ بحران کے باعث یورپین ممالک کے مابین آزادانہ نقل وحرکت محدود ہوتی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -