تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سویڈن: اوباش لڑکوں کی شرارت، متاثرہ خاتون زمین پر گر پڑیں

اسکاٹ ہوم: یورپی ملک سویڈن میں اوباش لڑکے نے راہ چلتی خاتون کو زوردار تھپڑ مار کر زمین پر گرا دیا، چہرے پر گہری چوٹ کے باعث متاثرہ عورت کی حالت غیر ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کے شہر مالمو میں دو شرارتی لڑکوں نے راہ چلتی خاتون کو تھپڑ مارنے کا منصوبہ بنایا جن میں سے ایک نے ویڈیو بنائی جبگہ دوسرے نے عورت پر حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق سویڈش نوجوان نے پلاننگ کے ساتھ خاتون کو تھپڑ مارا جبکہ اس کا دوست سامنے کھڑا ہوکر ویڈیو بنا رہا تھا، حملے کے فوراً بعد دونوں فرار ہوگئے۔

زوردار تھپڑ کے باعث خاتون زمین پر جاگریں اور چہرے پر گہری چوٹ آئی، حملے کے بعد کئی منٹ تک خاتون کی حالت غیر رہی۔ حملے کے دوران دونوں نوجوان قہقہے بھی لگا رہے تھے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس اب تک لڑکوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

Comments

- Advertisement -