جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

سویڈن، غیر ملکیوں کی شہریت سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سٹاک ہوم: سویڈن کے حکام کا کہنا ہے کہ شہریت کے حصول کے خواہاں غیر ملکی افراد کے لیے قوانین کو مزید سخت کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سویڈن میں مائیگریشن کے وزیر جوہان فورسل نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ نئی مجوزہ شرائط میں دینتدارانہ زندگی اور مالی ضروریات، زبان اور عمومی علم کا امتحان متعارف کرایا جائے گا جبکہ شہریت سے قبل سویڈن میں رہائش کی شرط کو پانچ سے آٹھ سال تک بڑھایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق اگر پارلیمنٹ سے منظوری مل جاتی ہے تو نئے قوانین 6 جون کو سویڈن کی قومی تعطیل کے دن سے لاگو ہوں گے اور اُن درخواستوں پر بھی لاگو ہوں گے جو اس وقت زیرِغور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سویڈش شہریت حاصل کرنا بہت آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریت کا مطلب اس وقت لاگو قوانین کی شرائط سے کہیں زیادہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف ’پانچ سال کی رہائش کے بعد اور مقامی زبان کا ایک لفظ جانے بغیر، ہمارے معاشرے کے بارے میں کچھ جانے بغیر اور اپنی کوئی آمدنی بنائے بغیر شہریت کا حصول ممکن ہے۔

حال ہی میں میڈیا کی سرخیوں میں آنے والے ایک کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ قتل کے الزام میں حراست میں ہوتے ہوئے بھی ایک دن شہری بن سکتے ہیں۔

امیگریشن کے وزیر نے کہا کہ یہ واضح طور پر اور مکمل طور پر اُن افراد کو غلط پیغام دیتا ہے جو درست طریقے سے سویڈن کی شہر یت حاصل کرتے ہیں اور جو پہلے سے شہری ہیں۔

سویڈن کا افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری

نئے قوانین کے تحت جن لوگوں کا اپنے آبائی ملک یا سویڈن میں مجرمانہ ریکارڈ ہے، اور ایسے افراد جنہوں نے اپنی سزا کاٹ لی ہے، انہیں شہریت کے لیے درخواست دینے سے پہلے 17 سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں