تازہ ترین

تھائی ڈش سویٹ رائس ود مینگو بنانے کی ترکیب

پاکستان میں مقامی روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ دیس بدیس کے کھانے بھی نہایت مقبول ہیں اور لوگ انہیں شوق سے کھاتے ہیں۔

اسی لیے آج ہم آپ کو تھائی لینڈ میں کھائی جانے والی مشہور ڈش سویٹ رائس بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جو آم کے ساتھ نہایت شوق سے کھائی جاتی ہے۔

اجزا

چاول: 4 کپ

کوکونٹ کریم: 2 کپ

چینی: 1 کپ

نمک: حسب ذائقہ

کوکونٹ ملک: آدھا کپ

چینی: 2 کھانے کے چمچ

آم: 2 سے 3 عدد

تل: 1 کھانے کا چمچ

ترکیب

چاولوں کو ایک پیالے میں ڈال دیں اور اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ چاول ڈھک جائیں۔

تین گھنٹے تک بھگو کر رکھیں۔

ایک دیگچی میں پانی گرم کریں۔

چاولوں کا پانی نکال کر کسی برتن میں ڈال کے گرم پانی کے برتن اوپر رکھیں اور بیس منٹ کے لیے اسٹیم دیں۔

اس کے بعد چاولوں کو ہلکا سا بھون لیں۔

ایک بڑے پیالے میں کوکونٹ کریم، چینی اور نمک کو آدھی مقدار ڈال دیں۔

اس میں چاول ڈال کر چمچہ چلاتے رہیں۔

اب اس کے بعد اس کو ٹھنڈا کر کے رکھ دیں۔ چاول کوکونٹ مکسچر کو جذب کرلیں گے۔ وقفے وقفے سے چمچہ بھی چلاتے رہیں۔

ایک چھوٹے پیالے میں کوکونٹ ملک، 2 کھانے کے چمچ، چینی اور ایک چٹکی نمک مکس کرلیں۔

پیش کیے جانے کے وقت چاولوں کو سرونگ باؤلز میں تقسیم کیں۔ اس پر آم کے سلائس رکھیں۔

اس کے بعد کوکونٹ ملک مکسچر ڈالیں اور تل سے سجا کر سرو کریں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -