The news is by your side.

Advertisement

ملتان میں سوائن فلو سے ایک اور شخص ہلاک، تعداد بارہ ہوگئی

لاہور: پنجاب میں سوائن فلوکا ایک اورمریض جان کی بازی ہارگیا جس کے بعد اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے جبکہ مصدقہ کیسسزکی تعداد 37 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں سوائن فلو کے مصدقہ کیسسز کی تعداد سینتیس تک جا پہنچی ہے جن کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان، لاہوراورچکوال سمیت مختلف علاقوں سے ہے۔

آج بھی جنوبی پنجاب کے صدرمقام ملتان کے نشتر اسپتال میں زیرعلاج سوائن فلو کا ایک اورمریض دم توڑ گیا ہے۔

سوائن فلو کےمریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ پنجاب حکومت کےلیے چیلنج کی صورت اختیار کرگیا ہے اورمحکمہ صحت کو اس کے تدارک کےاحکامات جاری کردیئے گئے ہیں جس کےبعد ڈینگی اسپیشل یونٹس کو ہنگامی بنیادوں پر ایک ماہ تک سوائن فلو کے مریضوں کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ میں بھی سوائن فلو کا ممکنہ الرٹ جاری کردیا گیا ہے تاہم اب تک سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سال 2009 میں سوائن فلو کا پہلا کیس رجسٹر ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک متعدد کیسزسامنے آچکے ہیں۔

پاکستان کی نسبت بھارت میں سوائن فلو سے متاثرہونے والے افراد کی تعداد حیرت انگیزطور پرزیادہ ہے اور گزشتہ سال بھارت میں 13 ہزار افراد سوائن فلو سے متاثر ہوئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں