تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جھولا جھولنے والے موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئے، ویڈیو وائرل

مشی گن : امریکا میں ایک تفریحی مقام پر خوفناک حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، خود کار جھولے میں بیٹھے ہوئے لوگ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئے۔

یہ واقعہ امریکی ریاست مشی گن کے ٹریورس سٹی میں واقع نیشنل چیری فیسٹیول میں پیش آیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق واقعے میں خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

اس واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بہت بڑے دیوہیکل خود کار جھولے میں جس کی بناوٹ کی اڑنے والے قالین جیسی ہے۔

یہ جھولا چلتے ہوئے زمین سے اپنی گرفت چھوڑ گیا تھا اور عنقریب گرنے ہی والا تھا کہ ایک شکص بھاگتا ہوا آیا اور زمین سے اٹھنے والی سائیڈ پر اپنا وزن ڈال کر ریلنگ پکڑ کر کھڑا ہوگیا تاکہ وہ گرنے سے بچ جائے۔

اسے دیکھ کر وہاں موجود دیگر لوگ جو یہ سارا منظر دیکھ رہے تھے وہ بھی باری باری اس کے ساتھ کھڑے ہوگئے، خوش قسمتی سے ان لوگوں کے بروقت اقدام کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہوسکتا تھا جس کے نتیجے میں متعدد لوگوں کی جان بھی جاسکتی تھی۔

یہ سارا منظر شہریوں نے اپنے کیمرے میں قید کرلیا اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا، جس پر صارفین نے حیرت اور مذکورہ ویڈیو پر4.5 ملین ویوز کے ساتھ ٹویٹر پر وائرل ہوگئی جبکہ قریب سے ایک اور چھوٹی ویڈیو ریکارڈ کی گئی جو اس سے بھی زیادہ خوفناک تھی بعد ازاں جمعہ کی صبح تک اس جھولے کو میلے سے الگ کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -