سوئٹزرلینڈ کی فضائی کمپنی کے طیارے کے ونگ پر کیبن کریو کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز کے طیارے بوئنگ 777 کے کیبن کریو ممبران کی جہاز کے ونگ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر انہیں تحقیقات کا سامنا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کے عملے نے باری باری جہاز کے پَر پر ڈانس کیا اور تصویریں کھینچوائیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئس ایئر لائن کے کیبن کریو ممبران کے غیر سنجیدہ اقدام کا نوٹس لے کر ایئرلائن کمپنی کے مالکان کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Moment air hostesses for #Swiss International Air Lines are caught on camera posing for selfies as they dance on wing of Boeing 777 in #BuenosAires, #Argentina pic.twitter.com/9lCwCrjVRA
— Hans Solo (@thandojo) August 27, 2023
یہ ویڈیو اسی ماہ ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ایئر لائن کی منیجمنٹ نے اس پر شدید غصے کا اظہار کیا۔
اس معاملے پر ایئرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس طرح کی حرکت بالکل بھی برداشت نہیں کی جائے گی اور یہ ویڈیو بہت خطرناک ہے۔
رپورٹس کے مطابق کیبن کریو ممبران کی اس حرکت کی ویڈیو ایئرپورٹ پر انتظار کرتے ایک مسافر نے ریکارڈ کی تھی۔