تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت:‌سیلفی کے لیے اوباش نوجوانوں‌ کا سوئس جوڑے پر حملہ

آگرہ: بھارت میں اوباش نوجوانوں نے خاتون کے ساتھ زبردستی سیلفی لینے کی کوشش کی اور انکار سنتے ہی سوئس جوڑے پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کر کے انہیں زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والا جوڑا سیاحت کی غرض سے 30 ستمبر کو بھارت پہنچا اور وہ دیگر علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد ایک روز قبل تاج محل دیکھنے کے لیے آگرہ پہنچا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان لڑکا اور لڑکی فتح پور کے ریلوے اسٹیشن پر گھوم رہے تھے کہ اچانک چار اوباش نوجوان اُن کے سامنے آئے اور انہوں نے خاتون کے ساتھ زبردستی سیلفی لینے کی کوشش کی مگر انکار سنتے ہی انہوں نےغیر ملکی جوڑے پر پتھر اور اینٹوں سے حملہ کردیا۔

خون سے لت پت جوڑا عوام سے مدد مانگتا رہا مگر کسی نے اُن کی مدد نہ کی لوگ اُن کی ویڈیوز بنانے میں مصروف رہے تاہم کچھ وقت گزرنے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوع پہنچی اور جوڑے کو اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق جوڑے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا اور کچھ دیر بعد دونوں کی طبیعت بہتر ہوئی تو انہیں نارمل وارڈ میں منتقل کیا، جوڑا ابھی دہلی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی اور چار میں سے تین افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -