بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

سوئس ہمیں گھڑیاں بیچ کر اربوں ڈالر کماتے ہیں، ہمیں صرف تجارتی خسارہ ملتا ہے، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سوئس ہمیں گھڑیاں بیچ کر اربوں ڈالر کماتے ہیں، ہمیں صرف ان سے تجارتی خسارہ ملتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے سوئس گھڑیوں کا بھی ذکر کیا، انھوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ پر 30 فیصد ٹیرف عائد کیا چاہتا تو 70 فیصد کرسکتا تھا، ٹیرف لگانے سے میرا مقصد کسی صورت کسی ملک کو تباہ کرنا نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نیٹو کیساتھ کھڑے ہوں گے مگر ضرورت پر وہ ہمارے ساتھ نہیں کھڑا ہوگا، گرین لینڈ پر نیٹو کے پاس 2 آپشن ہیں "ہاں” کریں یا "ناں”۔

امریکی صدر نے کہا کہ گرین لینڈ دینے کیلئے "ہاں” کرینگے تو خوشی ہوگی اور "ناں” کرینگے تو ہمیں یاد رہےگا، امریکا کے گرین لینڈ حاصل کرنے سے نیٹو کو خطرہ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا کو نیٹو میں غیرمنصفانہ سلوک برداشت نہیں، جو میں مانگ رہا ہوں وہ برف کا ایک ٹکڑا ہے جسے گرین لینڈ کہا جاتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے جرمنی اور جاپان کو شکست دے کر گرین لینڈ حاصل کیا اب میں کچھ اور نہیں بس گرین لینڈ چاہتا ہوں، اس کا مالک بنے بغیر ہم حفاظت نہیں کرسکتے، گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کریں گے۔

گرین لینڈ دینے کیلئے”ہاں” کرینگے تو خوشی ہوگی اور”ناں” کرینگے تو یاد رہے گا، ٹرمپ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں