منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

سڈنی سوینی اور اسکوٹر براؤن کی ایک ساتھ گھومنے کی تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ اداکارہ سڈنی سوینی اور ان کے نئے دوست اسکوٹر براؤن کا نیا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو رہا ہے اور وہ ایک ساتھ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

‘ہاؤس میڈ’ کی اداکارہ کو متعدد بار اسکوٹر براؤن کے ساتھ وقت گزارتے اور انتہائی قریب دیکھا گیا ہے،جوڑی کو اس سے قبل لاس اینجلس میں پہلی بار عوامی مقام پر ہاتھ تھامے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد پاپرازی کلکس کے ذریعے وائرل ہونے والی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی۔

جریدے پیپل کے اندرونی ذرائع نے دعوی کیا کہ اس جوڑی میں "بہت کچھ مشترک ہے اور ان میں سے کسی کو بھی پرواہ نہیں ہے کہ لوگ ان کے بارے کیا سوچتے ہیں۔”

ہالی ووڈ جوڑے کو متعدد بار ایک ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے، لاس اینجلس اور نیو یارک سٹی میں گھومنے کے دوران دونوں میں گہری محبت کا اظہار دیکھا گیا۔

جریدے نے یہ انکشاف بھی کیا کہ یوفوریا اسٹار اور اس کے دوست اور اہل خانہ اداکارہ کے اس رشتے سے واقعی خوش ہیں، دونوں کو حقیقی طور پر خوش دیکھنا بہت خوشی کی بات ہے۔”

اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکوٹر اور سڈنی ایک ساتھ مضبوط دکھائی دے رہے ہیں اور ان کے درمیان چیزیں بہت اچھی ہیں، وہ اپنے تعلقات میں سنجیدہ ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں