منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

سڈنی سوینی کو بھاری معاوضے کے عوض بالی وڈ فلم کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس (17 ستمبر 2025): ہالی وڈ اسٹار سڈنی سوینی کو بھاری معاوضے کے عوض بالی وڈ کی مہنگی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڈنی سوینی جلد ہی بالی وڈ میں ڈیبیو کر سکتی ہیں کیونکہ 28 سالہ اداکارہ کو بھارت کی مہنگی فلم میں کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق ایک پروڈکشن کمپنی نے سڈنی سوینی سے بالی وڈ فلم کیلیے رابطہ کیا اور انہیں اس 530 کروڑ (بھارتی روپے) کی پیشکش کی۔

رپورٹ میں ذرائع نے کہا کہ پیشکش میں 35 ملین پاؤنڈ (415 کروڑ بھارتی روپے) کی فیس اور 10 ملین پاؤنڈ (115 کروڑ بھارتی روپے) کے اسپانسرشپ معاہدے شامل ہیں، پروڈیوسرز امید کر رہے ہیں کہ ہالی وڈ اسٹار کی وجہ سے فلم کو بین الاقوامی مارکیٹ سطح پر خوب پذیرائی ملے گی۔

اداکارہ بالی وڈ فلم میں ایک نوجوان امریکی اسٹار کا کردار ادا کر سکتے ہیں جو ایک بھارتی مشہور شخصیت سے محبت کر لیتی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ 2026 کے اوائل میں نیویارک، پیرس، لندن اور دبئی سمیت متعدد مقامات پر شروع ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ 45 ملین پاؤنڈ کی پیشکش پر حیران رہ گئیں کیونکہ یہ پروجیکٹ دلچسپ ہے اور یہ ان کے عالمی پروفائل کو مزید بلند کر سکتا ہے، بھارتی فلم انڈسٹری طاقتور اور ترقی کر رہی ہے اور یہ فلم اس کی پروڈکشنز کو بین الاقوامی مارکیٹ میں لانے کیلیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ سڈنی سوینی نے ابھی تک اس پیشکش پر فیصلہ نہیں کیا تاہم وہ اس پر غور کر رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں