The news is by your side.

Advertisement

سڈنی ٹیسٹ میں ٹم پین اور ایشون کے درمیان نوک جھونک، ویڈیو وائرل

سڈنی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلوی کپتان اور بھارتی اسپنر روی چندر ایشون کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 338 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز 312 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 244 رنز ڈھیر ہوئی ، دوسری اننگز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے اور میچ ڈرا کردیا۔

میچ کے دوران روی چندر ایشون اور آسٹریلوی کپتان کے درمیان نوک جھونک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایشون بیٹنگ کررہے تھے کہ اس دوران آسٹریلوی کپتان نے ان پر جملے کستے ہوئے کہا کہ آپ کو گابا تک لے جانے کے لیے انتظار نہیں کرسکتے، ایشون نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو بھارت لے جانے کا انتظار نہیں کرسکتے ، یہ آپ کی آخری سیریز ہوگی۔

ٹم پین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کم از کم ساتھی کھلاڑی مجھے پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ روی چندر ایشون 39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے میچ ڈرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور ٹم پین کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو ری ویو ضائع ہونے پر امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں