تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سید علی گیلانی کے انتقال پر یومِ سوگ کا اعلان

اسلام آباد / مظفر آباد : حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر سوگ کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیدعلی گیلانی کے انتقال پر آزادکشمیر حکومت  نے ایک روز چھٹی اور 3روزہ سوگ کا اعلان کیا، آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں آج غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے سید علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ انہوں نے حریت رہنما کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دے دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ علی گیلانی کے انتقال پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور ملک بھر میں سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سید علی گیلانی کا انتقال، جماعت اسلامی کا ملک بھر میں‌ غائبانہ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کا اعلان

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہا ’پاکستان جرات مندانہ جدوجہد پر علی گیلانی کو سلام پیش کرتا ہے، اُن کےالفاظ یادہیں ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان ہماراہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’کشمیری آزادی کے جنگجو سید علی گیلانی کے انتقال کاجان کر دکھ ہوا، علی گیلانی نے ساری زندگی حق خودارادیت کےلیےجدوجہد کی، جس کی پاداش میں انہیں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں مگر وہ پُرعزم رہے۔

شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے انتقال کی خبر سُن کر دل گرفتہ ہوں، سید علی گیلانی نے آخری سانس تک کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اور متعدد بار جیل ، نظر بندی کی سزائیں برداشت کیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قابض افواج کے مظالم بھی انہیں اپنے مقصد سے پیچھےنہ ہٹا سکے،  آج کشمیری ایک عظیم قائد سےمحروم ہوگئے ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی اور کشمیر قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ شیخ رشید نے خواہش ظاہر کی کہ ’کاش مقبوضہ وادی جا سکوں،گیلانی صاحب کی تدفین میں شریک ہوں، پوری کشمیری قوم کے غم میں برابر کا شریک ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے

شیخ رشید نے کہا کہ ’سیدعلی گیلانی کی وفات سے وادی آج ایک عظیم رہنما سےمحروم ہوگئی، انہوں نے انتہائی بہادری، عزم کے ساتھ بھارتی مظالم اور بربریت کا مقابلہ کیا، میں انہیں سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘۔

وفاقی وزیر امور برائے کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور،  وزیرانسدادمنشیات اعجاز شاہ، وفاقی وزیرریلوے اعظم خان سواتی سمیت دیگر نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -