سری نگر: کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان محض ایک دھوکہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کے بزرگ رہنما اورحریت کانفرنس کے قائد سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بے لگام بھارتی فورسز کی غیرانسانی کارروائیوں سے واضح ہوگیا کہ جنگ بندی کا اعلان محض ایک دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کو مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔
سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارتی فورسزاپنی بوکھلاہٹ کی وجہ سے ہراخلاقی حد کو پار کررہی ہیں اور ایک منصوبے کے تحت کشمیری عوام پرجنگ تھوپی جا رہی ہے۔
حریت کانفرنس کے قائد نے کہا کہ بھارت جنگ بندی کا ڈرامہ رچا کر عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہا ہے اور حقیقت اس کے برعکس ہے کہ مقبوضہ علاقے میں مارشل لاء جیسی پابندیاں نافذ ہیں۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ‘ 5 کشمیری نوجوان شہید
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کمشیر کے علاقے کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر قابض بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔