جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

حکومت شفاف انتخابات کےانعقاد کےلیےالیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی‘ علی ظفر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراطلاعات ونشریات سید علی ظفر نے کہا کہ حکومت منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی مکمل معاونت کرے گی۔

نگران وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن قانونی اور آئینی طورپربا اختیار ادارہ ہے اور انتخابات کے لیے چاروں صوبوں میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سید علی ظفر کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران سیکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، نگران حکومت عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے پرپوری توجہ دے گی۔

نگران وزیراطلاعات ونشریات کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور پاک فوج کی مدد طلب کرلی۔

سید علی ظفرکا مزید کہنا تھا کہ بیرونی قوتیں چاہتی ہیں کہ ملک میں انتخابات نہ ہوں تاہم سیکیورٹی اداروں کی معاونت سے مخالف قوتوں کو شکست ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نگران وزیراطلاعات ونشریات سید علی ظفر کا کہنا تھا کہ الیکشن کےالتواء کا کوئی جواز نہیں، پرامن، شفاف اور بروقت انتخابات کا یقین دلاتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں