اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

کے الیکٹرک میں نئے سی ای او کی تعیناتی، نام سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سید طحہٰ کو کے الیکٹرک کا نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) مقرر کردیا گیا ، وہ 15 اپریل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی قیادت کے لیے سید طحہٰ کے نام کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد وہ ادارے کے نئے مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر بن گئے ہیں۔

سید طحہٰ 15 اپریل سے کے الیکٹرک کے سی ای او کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

وہ عبوری سی ای او ادیب احمد کی جگہ یہ منصب سنبھالیں گے، جو اب تک عارضی طور پر ادارے کے امور چلا رہے تھے۔

کے الیکٹرک انتظامیہ نے اس اہم تبدیلی اور نئی تقرری کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو بھی باضابطہ طور پر تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے، جو کہ لسٹڈ کمپنیوں کے لیے قانونی ضابطے کی کارروائی ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں