جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

بوہرہ جماعت کے پیشوا کوپاکستان کے ویزے جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: داؤدی بوہرہ جماعت کے سربراہ ‘ ان کے اہل ِ خانہ اور اسٹاف کو پاکستان پولیس ویری فیکیشن سے مستثنیٰ ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ کی جانب سے بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفدل سیف الدین اور ان کے ہمراہ آنے والے دوسو افراد کو تیس یوم کے لیے پاکستان کے ڈ بل انٹری اور پولیس ویری فیکیشن سے مستثنیٰ ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے اور محکمہ پاسپورٹ حکام کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں ‘ یاد رہے کہ مذکورہ بالا شخصیت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔

Syedna mufaddil saif ud din

بھارت اور دیگر ممالک سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کو ایف آئی اے نے کراچی پہنچنے پر لینڈنگ پرمٹ جاری کئے‘ اورپاکستانی ویزوں کے اجرا کی کارروائی کا پاسپورٹ آفس نے آغاز کر دیا۔

دو سو افراد کو ویزا جاری کرنے کے لئے کراچی پاسپورٹ آفس میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ انتظام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں محرم الحرام کے لئے کراچی آنے والے بوہرہ کمیونٹی کے دیگر 13 ہزار افراد کو بیرون ملک سفارت خانوں نے ویزے جاری کئے گئے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں