ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

بنگلہ دیش نے پاکستان کو مسلسل دوسری بار ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سلہٹ (19 مئی 2026): بنگلہ دیش نے دوسرا ٹیسٹ 78 رنز سے جیت کر پاکستان کو مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

محمد رضوان کی 94 رنز کی اننگ رائیگاں گئی اور سلہٹ ٹیسٹ کا اختتام بنگلہ دیش کی 78 رنز کی فتح کے ساتھ ہو گیا۔ میزبان ٹیم نے سیریز دو صفر سے اپنے نام کرنے کے ساتھ پاکستان کو مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

آج جب پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز سے ادھوری اننگ کا آغاز کیا تو محمد رضوان اور ساجد خان کے کریز پر موجود ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کے میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی امید ہو چلی تھی۔

تاہم 358 کے مجموعی اسکور پر ساجد خان تیج الاسلام کو وکٹ دے گئے، انہوں نے 28 رنز بنائے۔ اس کے فوری بعد پاکستان کی آخری امید محمد رضوان بھی 92 رنز پر ہمت ہار بیٹھے اور شوریف الاسلام کی وکٹ بنے۔

اسی مجموعے پر خرم شہزاد بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی آخری تینوں وکٹیں 358 رنز کے مجموعی اسکور پر گریں۔

بنگلہ دیش کے تیج الاسلام نے دوسری اننگ میں پاکستان کی 6 وکٹیں اڑائیں اور میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔

ناہید رانا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شوریف الاسلام اور مہدی حسن میراز کے ہاتھ ایک ایک وکٹ آئی۔

سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں 278 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن پہلی اننگ میں ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی اور صرف 232 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

بنگلہ دیش نے 46 رنز کی قیمتی برتری کے ساتھ دوسری اننگ میں 390 رنز بنائے، یوں پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا ہدف ملا تھا

بنگلہ دیش نے اس سیریز میں ڈھاکا ٹیسٹ میں شکست دے کر نہ صرف اپنی سر زمین پر پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں ہرایا بلکہ سلہٹ ٹیسٹ جیت کر پہلی بار کلین سوئپ کا اعزاز بھی پایا۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کو مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے 2024 میں دورہ پاکستان میں میزبان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ اس سیریز کے پہلا میچ ہار کر پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں نا قابل شکست ہونے کا ٹیگ بھی ختم کر دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں