تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

سوشل میڈیا پر قطر کی حمایت سائبر کرائم تصور ہوگا، متحدہ عرب امارات

دبئی : متحدہ عرب امارات نے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر قطر سے ہمدردی یا حمایت کرنے کو سائبر کرائم قرار دے دیئے۔

متحدہ عرب امارات کے جنرل پراسیکیوٹر نے سوشل میڈیا پر قطر کی حمایت کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون کے تحت یہ ایک جرم ہے جس کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گا۔

جنرل پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر قطر کی حمایت کرنے یا ہمدردی کا اظہار کرنے والے صارفین کو 15 سال قید یا پانچ لاکھ درہم تک کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔

پڑھیں : سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے

جنرل پراسیکیوٹر نے کہا کہ قطر سے سفارتی تعلقات کی معطلی کی وجہ دہشت گردوں سے رابطے اور سہولت کاری کے ساتھ ساتھ خطے میں متنازعہ پالیسی کو رواج دینا ہے جس سے خطہ کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے ۔

یاد رہے 5 جون کو سعودی عرب اور اقوام متحدہ سمیت 7 عرب ممالک نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرکے قطر کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی تھیں اور 15 روز کے اندر اندر قطر کے شہریوں کو واپس اپنے وطن جانے کی ہدایت کی تھی۔

قبل ازیں قطر کو یمن میں اتحادی فوجی سے بھی باہر کردیا گیا تھا اور اتحادی فوج میں شامل قطری فوجیوں کو واپس قطر بھیجوا دیا گیا تھا جب کہ دہشت گردی کے خلاف بنائے گئے اسلامی ممالک کے عسکری اتحاد سے بھی قطر کو علیحدہ کر دیا گیا ہے۔

خایل رہے عرب ممالک کی جانب سے قطر کے خلاف سخت اقدامات ٹرمہپ کے حالیہ دورے کے دوران اسلامی کانفرنس سے خطاب میں دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف واضح پالیسی اور سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -