تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جسم میں خون کی کمی کی علامات اور طریقہ علاج

انیمیا کا مرض ہیموگلوبن یا خون میں سرخ ذرات کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے، ہیموگلوبن خون کے ذرات میں آئرن اور پروٹین سے بھرا مادہ ہوتا ہے جو کہ آکسیجن کو جسم کے خلیوں تک پہنچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

انیمیا کے مرض میں انسان اس وقت مبتلا ہوتا ہے جب کسی کے خون میں ہیموگلوبن کم ہوجاتے ہیں اور جسم میں آکسیجن کی مقدار کم ہوجاتی ہے، اس سے مرض میں مبتلا شخص کا رنگ پیلا پڑ جاتا ہے اور بہت زیادہ کمزوری اور تھکان محسوس ہوتی ہے۔

انیمیا کم یا زیادہ عرصے کے لیے بھی ہوسکتا ہے، بیماری کے اوائل میں غذا کی ردوبدول سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے، زیادہ بیماری کی صورت میں ڈاکٹری علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

انیمیا کے خطرات

بچوں کے کچھ گروپ ایسے ہوتے ہیں جن میں انیمیا میں مبتلا کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں، وہ علامات جن سے انیمیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، وقت سے پہلے پیدائش اور وزن میں کمی، کم ترقی یافتہ دنیا سے نقل مکانی کرکے آنے والے افراد میں بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ موٹاپا یا غلط خوراک کا استعمال بھی بیماری میں مبتلا کردیتی ہیں۔

انیمیا کے دیر پا اثرات

آگر انیمیا کا علاج نہ کرایا جائے تو وہ بچے کی نشونما پر برا اثر پڑتا ہے، انیمیا دماغی نشونما میں بھی رکاوٹ بن سکتا ہے، یہ توجہ کے مسائل، پڑھنے کی صلاحیت، اور اسکول کی خراب کارکردگی کا بھی باعث بنتی ہے۔

انیمیا کی قسم کا کیسے پتا چلے گا؟

اس بیماری میں مبتلا بچے کا ڈاکٹر سادہ خون کا نمونہ لے گا جس سے خون میں ہیموگلوبن کی مقدار کا پتا چلے گا، آر بی سی کا نمبر، سائز اور شکل سے انیمیا کی قسم معلوم کی جائے گی، ہیموگلوبن خون کے کچھ قطروں کو لے کر بھی ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے، پورے خون میں جتنے آر بی سی ہیں ان کو بھی ماپا جاتا ہے، اس ٹیسٹ کو ’ہیموٹکرٹ‘ کہتے ہیں۔

انیمیا کا علاج

علاج اس بات پر منحصر ہے کہ انیمیا کی وجوہات کیا تھیں اور اس کی شدت کتنی ہے، غذائی تبدیلی، جیسا کہ دودھ کی خوراک کم اور فولاد کی بڑھا دی جائے، ایسی خوراک جس میں گوشت اور سبز رنگ کی سبزیوں کی مقدار زیادہ ہو، ایسے بچے جو گوشت پسند نہیں کرتے انہیں بہت زیادہ سبز رنگ کی سبزیاں کھانی چاہئیں، پالک، کیل، بند گوبھی، آرٹیچوک یا فرشوف کا استعمال کرسکتے ہیں۔

اضافی ادویات

ایسا انیمیا جو کہ کسی شدید بیماری کے رد عمل میں پیدا ہوا ہو، اس میں ذیل میں دئیے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انیمیا کی بعض اقسام میں خون کا بدلاؤ ضروری ہو جاتا ہے، اس میں جو بیماریاں ہیں ان میں ہائپو پلاسٹک انیمیا، تھیلیسیمیا، ہیموگلوبن، اوپاتھیز شامل ہیں۔ یکے بعد دیگرے خون کے بدلاؤ سے جسم میں آئرن کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے جس کے سبب زہریلے اثرات پیدا ہو جاتے ہیں، ہو سکتا ہے خون کی تبدیلی کے ساتھ آپ کے بچے کو فولاد کی اضافی مقدار نکالنے کے لئے مختلف ادویات دی جائیں۔

معالج سے کب رجوع کیا جائے؟

بیماری کی صورت میں ڈاکٹر سے اس صورت میں رجوع کریں جب آپ کے بچے کا رنگ پیلا ہے، تھکاوٹ محسوس کرتا ہے یا پھر سانس لینے میں دشواری ہوتی ہو، اس صورت میں بچے کے انیمیا کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -