تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سائرہ یوسف کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سائرہ یوسف کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ سائرہ یوسف نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بالوں کو لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں ’مجھے اپنے بالوں سے محبت ہے۔‘

سائرہ یوسف نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کی جارہی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل صنف آہن میں سائرہ یوسف (آرزو) کا کردار نبھا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامے کی کہانی عام گھرانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں فوجی افسر بنتی ہیں۔

سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان کے علاوہ ’صنف آہن‘ کی مزید کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر، علی رحمٰن، عثمان پیرزادہ، صبا حمید اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -