تازہ ترین

”تم آسمان ہو“ سائرہ یوسف کی نئی تصویر وائرل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر سائرہ یوسف نے اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ سمندر کے سامنے کھلے آسمان تلے کھڑی پوز دے رہی ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں سائرہ یوسف نے لکھا کہ ”تم آسمان ہو، باقی سب کچھ صرف موسم ہے“۔ تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کی جا رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

سائرہ یوسف دیگر اداکاراؤں کی طرح انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ”صنفِ آہن“ میں ”آرزو“ نامی لڑکی کا کردار نبھایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

Comments

- Advertisement -