اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

اسرائیل پر اعتماد نہیں کرتا، شام دہشت گردی برآمد کرنے والا ملک نہیں رہا: احمد الشرع

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق (21 ستمبر 2025): شام کے صدر احمد الشرع نے اسرائیل کو ناقابل اعتبار ملک قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل پر اعتماد نہیں کرتا، انھوں نے کہا کہ شام اب دہشت گردی برآمد کرنے والا ملک نہیں رہا ہے۔

شامی صدر احمد الشرع نے ترک میڈیا کو انٹریو دیا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکی ثالثی میں معاہدہ جلد طے پانے والا ہے، لیکن یہ نیا معاہدہ 1974 کے معاہدے جیسا ہوگا، اور تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے۔

انھوں نے واضح کیا کہ شام لڑنا جانتا ہے لیکن اب جنگ نہیں چاہتا، السویدہ میں حالیہ بدامنی مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش تھی، اسرائیل کے ساتھ اگر اعتماد کی بات ہو تو میرا جواب ہے میں اس پر اعتماد نہیں کرتا۔

ایران کا پابندیاں برقرار رکھنے پر آئی اے ای اے کیساتھ تعاون معطل کرنے کی دھمکی

احمد الشرع نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں صدارتی محل اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا، یہ حملہ دراصل اعلان جنگ کے مترادف ہے، انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ ناگزیر ہے مگر اسرائیل کی جانب سے اس معاہدے کی پاسداری پھر بھی مشکوک ہے۔

شامی صدر نے کہا کہ شام اب عالمی نظام کا حصہ بن چکا ہے، اور ایسا ملک نہیں رہا ہے جو منشیات یا دہشت گردی برآمد کرتا ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں