پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

شام میں 3 امریکی فوجیوں کے قتل کیس میں بڑی پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

تدمُر : شام میں 3 امریکی فوجیوں کو دوران گشت فائرنگ کرکے قتل کرنے والے پانچ مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ وسطی شامی شہر پالمیرا میں امریکی اور شامی فوجیوں پر فائرنگ کے واقعے سے تعلق کے شبے میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ہفتے کے روز ایک حملہ آور نے امریکی اور شامی افواج کے قافلے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں امریکی فوج کے دو اہلکار اور ایک شہری مترجم ہلاک ہوگئے، حملہ آور کو موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

شامی وزارتِ داخلہ کے مطابق حملہ آور شامی سیکیورٹی فورسز کا رکن تھا، جس پر داعش سے ہمدردی رکھنے کا شبہ تھا۔

واقعے کے حوالے سے پینٹاگون نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوج پر داعش حملہ آور نے فائرنگ کی۔

پینٹاگون کے مطابق فائرنگ سے 2 امریکی فوجیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں، پینٹاگون نے کہا ہے کہ داعش کے حملہ آور کی فائرنگ سے 3 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں : امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لے کر رہیں گے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لے کر رہیں گے، پوری قوم ان عظیم محبِ وطن افراد کا سوگ منائے گی۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں دو امریکی فوجیوں اور ایک سویلین مترجم کی ہلاکت کے بعد اپنے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے داعش کو خبردار کیا ہے کہ اگر اب امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا تو سخت کارروائی کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ شام میں حملے میں تین عظیم امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسردہ ہیں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں