تازہ ترین

شام کے شہروں دمشق اور حلب میں دھماکے، 20 سے زائد افراد ہلاک

دمشق: شام کے شہروں دمشق اور حلب میں ہونے والے راکٹ حملوں میں بیس سے زائد افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

 شام کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروہ نے حلب پر راکٹس داغے۔  السلمانیہ  کے علاقے پرگرنے والے راکٹ کے نتیجے  میں تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک جبکہ انیس زخمی ہوئے۔

حلب ہی کےعلاقے العزۃ، الزہرہ اور الفرج پر گرنے والے راکٹ حملوں میں سات افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل الجمیلیہ اروالاشرافیہ پر راکٹوں کے حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب دارالحکومت دمشق کے مضافات میں خودکش حملہ آور نے چیک پوسٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم چھ افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہوگئے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ شامی حکومت نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ روسی افواج کی مدد سے شدت پسند تنظیم داعش کو شدید  نقصان پہنچایا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -