دمشق: شامی طیاروں کی شہری علاقے پر بمباری کے نتیجےمیں پندرہ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق دمشق کے مضافات اور دوما نامی شہر کو حکومت کی جانب سے نشانہ بنایا گیا، جہاں بمباری سے کم از کم پندرہ افراد لقمہ اجل بنے ہیں، شام اور لبنانی سرحد کے قریب سیز فائر پر عملدارآمد نہ ہوسکا۔
علاقے میں زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب داعش کی جانب سے پیلمائرا کے مندر کے ایک حصے کو تباہ کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں، مذکورہ مندر رومن دور کی دوسری عمارت ہے، جسے رواں ماہ داعش نے تباہ کیا ہے۔