جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

شام، اسرائیل اور امریکی وفود کے مذاکرات میں اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس (07 جنوری 2026): شام اور اسرائیل کا امریکی ثالثی میں رابطوں کے لیے مشترکہ میکنزم قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

پیرس میں امریکا کی سربراہی ہونے والے مذاکرات میں اسرائیل اور شام نے ایک خصوصی رابطہ نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد انٹیلیجنس اور سفارتی رابطوں، کشیدگی میں کمی اور ممکنہ سیکیورٹی معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

امریکا، اسرائیل اور شام کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ رابطہ سیل فوجی کشیدگی میں کمی، سفارتی روابط اور تجارتی مواقع کے فروغ میں مدد فراہم کرے گا۔

یہ نیا میکنزم کسی بھی تنازعے کو فوری طور پر حل کرنے اور غلط فہمیوں سے بچنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

برطانیہ اور فرانس کا یوکرین میں فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان، امریکا ضمانت دینے کے لیے تیار

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل اور شام کے اعلیٰ حکام کی یہ بات چیت نتیجہ خیز رہی ہے، گفتگو کا مرکز شام کی خودمختاری اور استحکام، جب کہ اسرائیل کی سلامتی تھا، جس میں ریاست اسرائیل اور شامی عرب جمہوریہ کے درمیان مفاہمت ممکن ہو سکی۔

امریکا نے دونوں ممالک کی مفاہمت تک پہنچنے کی کوششوں کو سراہا، اور کہا کہ وہ ان مفاہمتوں پر عمل درآمد کی حمایت کرتا رہے گا، جب خودمختار قومیں باعزت اور نتیجہ خیز طریقے سے تعاون کریں گی تو خوش حالی آئے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں