تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شام میں جنگ جاری، شامی وزیرخارجہ کا سعودی عرب کو سخت جواب

دمشق: شام میں بمباری اور جھڑپوں کے باعث سب سے بڑی نقل مکانی جاری ہے ، پینتیس ہزارشامی پناہ گزینوں نے ترک سرحد پررات گزاری، شامی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شکست تک جانگ جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق شام کے سب سے بڑے شہرحلب میں حکومتی فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس کے باعث بڑے پیمانے پرنقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

پینتیس ہزار سے زائد افراد ترکی کی سرحد پر موجود ہیں۔ ترکی نے پناہ گزینوں کی امداد کا اعلان کیا ہے تاہم ترکی نے شام کے ساتھ سرحد بند کی ہوئی ہے۔

یورپی ممالک کے سربراہان نے ترکی کو تین ارب یوروکی امداد کی پیشکش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ سرحد کھولتے ہوئے شامی مہاجرین کو پناہ دی جائے۔

دوسری جانب شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے خلاف کسی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سعودی عرب کی جانب سے شام میں فوج بھیجی گئی تو فوجیوں کو کفن پہنا کرواپس بھیجا جائے گا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں دہشت گردوں کی شکست تک جنگ جاری رہے گی۔

وزیرخارجہ کا یہ بیان سعودی عرب کی جانب سے شام میں فوجی مداخلت کے بیان کے بعد سامنے آیا۔ سعودی اتحاد کے ترجمان جنرل اسیری نے شام میں فوجی کارروائی کرنے کا بیان دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -