تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

حلب: شامی افواج نے فوجی فضائی اڈے سے شدت پسندوں کا محاصرہ ختم کرالیا

حلب: شامی افواج نےصوبے حلب میں فوجی فضائی اڈے سے شدت پسندوں کا محاصرہ ختم کرالیا جبکہ لتاکیہ میں باغیوں کی شیلنگ سے بائیس افراد ہلاک ہوگئے.

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق خاوارس بیس پر موجود حامی افواج کی مدد سے حکومتی افواج نے دہشت گرد داعش کا محاصرہ ختم کرا لیا جبکہ حکومتی افواج روسی فضائیہ کی مدد سے اڈے کے اندر داخل ہوگئی۔

حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران لبنان اور ایران کے تعاون سے شام کی افواج نے دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

دوسری جانب بحیرہ روم کے قریب واقع شہر لتاکیہ میں باغیوں کی شیلنگ سے کم سے کم بائیس افراد ہلاک ہو گئے، سیئرین آوبزویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق دو مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں میں بھی کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -