اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

شام میں کیڈٹس کی تقریب میں ڈرون حملہ، درجنوں افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

شام میں ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کی گریجویشن تقریب پر ڈرون حملے میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خبررساں ادارے کے مطابق حمص میں شامی حکومت کی ملٹری اکیڈمی کو ڈرون کے ذریعے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کیڈٹس کی گریجویشن تقریب چل رہی تھی جس میں کیڈٹس کے والدین اور عام شہری بھی موجود تھے۔

شامی فوج نے دہشت گرد گروپوں کو ڈرون حملےکا مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ اب تک 70 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

شام کے وزیر دفاع نے گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی لیکن حملے سے چند منٹ پہلے ہی روانہ ہو گئے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں