تازہ ترین

حلب میں حکومتی فضائیہ کی بمباری،45افراد جاں بحق

حلب : شام کے شہرحلب میں حکومتی فضائیہ کی بمباری کےنتیجے میں45 سے زائد افرادجاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق شام کے شہر حلب میں حکومتی فضائیہ کی بمباری میں پینتالیس سےزائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مرنےوالوں میں زیادہ تعدادعورتوں اوربچوں کی ہے۔

حزب اختلاف کےزیرکنٹرول مشرقی حلب پرقبضے کےلیے دمشق حکومت اوراس کےاتحادیوں نےگرینڈآپریشن کاآغازکر رکھا ہے۔

حلب میں جاری لڑائی پراقوام متحدہ نے شدید تشویش کااظہار کیاہے۔اقوام متحدہ کے نمائندےاسٹیفن اوبرائن کاکہناہےکہ سلامتی کونسل حلب کی صورتحال پرایکشن لیں ورنہ حلب قبرستان بن جائےگا۔

خیال رہے کہ شامی فوج نے رواں سال ستمبر میں حلب کا کنٹرول حاصل کرنےکےلیے بڑی کارروائی کا آغازکیا تھا۔

مزید پڑھیں:شامی فوج کی حلب میں پیش قدمی،اہم علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا

یاد رہے کہ شام کےشہر حلب میں شامی اور اتحادی افواج کی باغیوں کے زیر انتظام علاقوں کی جانب تیزی سے پیش قدمی جاری ہے اب تک کئی علاقےباغیوں کےقبضے سے آزاد کرالیے گئے ہیں۔

و اضح رہے کہ شام میں کام کرنے والے امدادی اداروں کےاعداد و شمار کے مطابق حکومتی کارروائی میں اب تک سینکڑوں شہری لقمہ اجل بن چکےہیں۔

Comments

- Advertisement -