site
stats
پاکستان

ٹی ٹین کرکٹ لیگ فارمولاون کی طرح فاسٹ ہوگی، سلمان اقبال

دبئی : ٹی ٹین لیگ کے صدر اور اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ ٹی ٹین کرکٹ لیگ فارمولاون کی طرح فاسٹ ہوگی، بہت سے سپراسٹارز کو ایک ساتھ دیکھ کربہت خوشی ہورہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں ٹی ٹین لیگ کی رنگارنگ ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سلمان اقبال نے کہا کہ اسٹارز کھلاڑیوں کی شرکت کے بغیریہ ٹی ٹین لیگ نامکمل تھی۔

چیمپئنز ٹرافی کے فاتح سرفرازاحمد، اوئن مورگن اور شاہدآفریدی جیسے بڑے نام لیگ کا حصہ ہیں، فرنچائزمالکان کی مدد کےبغیرٹی ٹین لیگ شروع نہیں ہوسکتی تھی، ایونٹ کیلئے پی سی بی، بنگلادیش اور دیگر بورڈز نے بہت سپورٹ کیا۔

سلمان اقبال کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان اور جنوبی ایشیا میں کھلاڑی اسٹریٹ کرکٹ کھیل کر آتے ہیں، تقریباً ہر کھلاڑی نے دس اوورز کی کرکٹ کھیلی ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، ان میں سے 5 ٹیمیں ڈرافٹ کا حصہ ہیں، چھٹی ٹیم کا تعلق سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ہے، سری لنکا کی اے ٹیم کے کھلاڑی لیگ میں شرکت کریں گے۔

سلمان اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے سپراسٹارز کو ایک ساتھ دیکھ کربہت خوشی ہورہی ہے، دل کررہا ہے کہ ماہ دسمبرکا انتظار کیے بغیر ہی ٹورنامنٹ شروع کردیا جائے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے چیئرمین شجیع الملک جبکہ صدراور پارٹنر اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال ہیں۔

ٹیموں نے مختلف کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

دبئی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کی ڈرافٹنگ کی رنگارنگ تقریب میں مراٹھا عربیئنز نے عماد وسیم کو ٹیم کا حصہ بنالیا، جبکہ پنجاب لیجنڈزنےعمر اکمل، پختونز نے تمیم اقبال، بنگال ٹائیگرز نے مستفیض الرحمان اور سنیل نارائن کو اپنی اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا، کیرالہ کنگز نے کیرون پولارڈ کا انتخاب کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top