site
stats
کھیل

ٹی10لیگ: مراٹھا کو شکست، کیرالہ کنگز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

sharjah

شارجہ : ٹی ٹین لیگ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں کیرالہ کنگز نے مراٹھا عریبینز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، مراٹھا عربینز نے کیرالہ کنگز کو جیت کیلئے98رنز کا ہدف دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیمی فائنل میچ میں کیرالہ کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم کے اوپنر کامران اکمل اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے، وہ8رنز بناکر وہاب ریاض کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

میچ کی خاص بات یہ ہے کہ ڈوین براوو نے 19 بال پر 27 اور عماد وسیم نے 8 بال پر 18 رنز بنائے، جبکہ محمد سمیع 7 بال پر13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کیرالہ کنگز کی جانب سے سہیل تنویر نے3 ،پلنکٹ اور امریت نے دو-2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں کیرالہ کنگز کے کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے میچ باآسانی پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔

ٹیم کے اوپنر والٹن 5 بال پر16رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ پال اسٹرلنگ 12 بال پر 17 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، این مورگن نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور32 بال پر53 رنز بناکر ظہور خان کی بال پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد آنے والے کیرون پولارڈ بھی زیادہ دیر نہ جم سکے اور بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوکر کریز سے واپس چلے گئے، ان کے بعد شکیب الحسن بھی بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوگئے۔

نئے آنے والے کھلاڑی روحان مصطفیٰ نے وننگ شاٹ کھیلتے ہوئے چوکا لگادیا، اس طرح کیرالہ کنگز نے مراٹھا عریبینز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ٹی ٹین لیگ کا دوسرا سیمی فائنل یپختونز اور پنجابی لیجنڈز کے درمیان کھیلاجارہاہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top