The news is by your side.

Advertisement

ٹی ٹین کے صدر سلمان اقبال کا لیگ کے مخالفین کو کرارا جواب

ٹی ٹین لیگ کے صدر اور پارٹنز سلمان اقبال نے ٹی ٹین کی مخالفت کرنے والوں کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ’ٹی ٹین لیگ ہونے دیں، جیو منفی پروپیگنڈے سے پاکستانی کھلاڑیوں کا نقصان نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ کے صدر اور پارٹنر سلمان اقبال نے اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹین لیگ دکھانے کے رائٹس کے لیے جیو نے درخواست کی تھی‘ وہ بھی چاہتے تھے جیو کا اسپور ٹس چینل لیگ دکھائے لیکن نہ جانے کیوں اب وہ لیگ کے خلاف ہوگیا ہے۔

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا ٹی ٹین لیگ پر ایشو کس بات کا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ لیگ میں حصہ لینے والے ممالک کو ٹی ٹین لیگ کا بے صبری سےانتظار ہے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم لیگ کا حصہ ہے۔

ٹی ٹین لیگ کے صدر سلمان اقبال نے کہا کہ ٹی ٹین چار دن میں اتنا بڑا شو بن گیا ہے کہ اسپانسرز کو اب پی ایس ایل کا انتظار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین لیگ ہونے دیں،نیا ٹیلنٹ سامنے آنے دیا جائے‘ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹی ٹین لیگ ہی ہے جو کہ کرکٹ کو اولمپکس تک لے جاسکتی ہے۔

سلمان اقبال نے جیو سے درخواست کی کہ بلاوجہ کے پروپیگنڈا نہ کیا جائے ‘ ان کے اس پروپیگنڈے سے پاکستانی کھلاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

سلمان اقبال ٹی ٹین لیگ اور پی ایس ایل دونوں میں متحرک ہیں، نجم سیٹھی*

نجم سیٹھی نے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور کراچی کنگ کے مالک سلمان اقبال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹین لیگ کا انعقاد ان کی متحرک شخصیت کے باعث ممکن ہوا ہے ۔ یہ بھی یاد رہے کہ یہی سلمان اقبال پی ایس ایل کی ٹاپ ٹیم کراچی کنگز کے مالک بھی ہیں لہذا وہ کبھی پی ایس ایل کو نقصان پہنچانے والا کوئی کام نہیں کرسکتے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں