site
stats
کھیل

قومی ٹیم ایشیا کپ میں خراب کارکرگی کامظاہرہ کرکے وطن پہنچ گئی

لاہور: پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں بدترین کارکردگی کے سبب ایونٹ سے باہرہوکروطن واپس پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ رات بنگلہ دیش میں ایشیا کپ میں شکست کے بعد نجی ائیرلائن کی پروز کے ذریعےڈھاکا سے لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی۔

ٹیم میں محمد حفیظ، عمر اکمل، محمد عامر، محمد عرفان اماد وسیم کے ساتھ ساتھ کوچ وقار یونس اوردیگر عملہ شامل تھا۔

لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرموجود شائقین کرکٹ نے بھارت اوربنگلہ دیش سے شکست پرکھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

ایشیا کپ میں بدترین کارکردگی دکھانے والی ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت سیکیورٹی کلیئرینس ملنے سے مشروط ہے، بھارت میں انتہا پسند جماعتیں پاکستان کی ٹیم کے میچز منسوخ کرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زورلگا رہی ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پرایک سیکیورٹی ٹیم بھارت جاکرسیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی اوراگریہ ٹیم کلئیرینس دے گی تو قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top