تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ٹی 20 ورلڈ کپ، میچ سے قبل شاہین آفریدی کا اہم بیان سامنے آگیا

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان آج اپنی بقا کیلیے جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اتر رہی ہے، میچ سے قبل قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

سڈنی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے ڈو اور ڈائی میچ میں پاکستان جنوبی افریقہ کے مدمقابل آ رہا ہے میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ہم اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں، جنوبی افریقہ کا بولنگ اٹیک شاندار ہے لیکن امید ہے کہ آج ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے، آج کا میچ جیت گئے تو اگلے میچ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

شاہین شاہ کا اپنی فٹنس کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے تین میچز کھیل لیے ہیں جو میچ فٹنس کے لیے کافی ہیں۔

واضح رہے کہ اگر پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنا سفر آگے جاری رکھنا ہے تو اسے میچ میں ہر حال میں بھاری مارجن سے فتح اپنے نام کرنا ہوگی، شکست اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردے گی جب کہ جنوبی افریقہ سیمی فائنل میچ میں پہنچ جائے گا۔

Comments

- Advertisement -