تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ڈائناسور کا 13 فٹ اونچا 40 فٹ لمبا ڈھانچہ نیلام ہوگیا

نیویارک: امریکا میں ڈائناسور کا 13 فٹ اونچا اور 40 فٹ لممبا ڈھانچہ نیلام ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ایک نیلام گھر میں ڈائناسور کا 13 فٹ اونچا اور 40 فٹ لمبا ڈھانچہ تقریباً ڈھائی ارب روپے میں فروخت ہوگیا۔

ٹائرانوسار کو ڈائناسور جانوروں میں بادشاہ کی اہمیت حاصل رہی ہے کیونکہ یہ اپنے لمبے قد اور طاقت کی وجہ سے اپنی نسل کے دیگر جانوروں سے مفرد ہوتا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائرانوسار کو ’ٹی ریکس‘ بھی کہا جاتا ہے اور یہ ڈائناسور کی لمبی ترین نسل ہے، ریکس لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کی معنی بادشاہ ہوتا ہے۔

نیویارک کے نیلام گھر کرسٹیز میں ٹی ریکس کا فوسل 3 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ رقم میں فروخت ہو گیا، فروخت ہونے والے فوسل کی ابتدائی قیمت 60 سے 80 لاکھ لگائی گئی تاہم یہ ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا اور اس کی نیلامی سے ڈائنا سور کے ڈھانچوں کی نیلامی کا نیا ریکارڈ بھی بنا۔

ڈھانچہ کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹائرانوسار 6 کروڑ 70 لاکھ سے قبل زمین پر پایا جاتا تھا اور زندہ ہونے کے وقت اس کا مجموعی وزن 8 ٹن تک ہوگا۔

Comments

- Advertisement -