The news is by your side.

Advertisement

تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹی ٹین لیگ میں حصہ لینے کی اجازت

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹی ٹین لیگ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی، چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ٹی 10لیگ پر کوئی اعتراض نہیں جو چاہے کھیل سکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کے چاہنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال شارجہ میں ہونے والی دھواں دھار ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں تمام کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں جو کھلاڑی کھیلنا چاہے کھیل سکتا ہے، لیگ میں معاہدے اور غیر معاہدے والے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاسکیں گے۔


مزید پڑھیں: ٹی ٹین لیگ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، نجم سیٹھی


ٹی ٹین لیگ کے چیئرمین شجیع الملک جبکہ سلمان اقبال صدر اور پارٹنر ہیں۔ ٹی ٹین لیگ رواں سال چودہ سے سترہ دسمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔


مزید پڑھیں: دنیائے کرکٹ میں‌ پہلی بار ٹی ٹین کرکٹ لیگ متعارف، 


ایونٹ کی ڈرافٹنگ تقریب پانچ نومبر کو دبئی میں منعقد ہوگی۔ ایونٹ میں چھ فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بوم بوم شاہد آفریدی، مصباح الحق سمیت نامور اسٹارز لیگ کا حصہ ہوں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں