بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پہلا ٹی ٹونٹی: پاکستان نے زمبابوے کو تیرہ رنز سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ میں شاہینوں نے میدان مار لیا۔

زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں تیرہ رنز سے شکست دے کر قوم کو عید کا تحفہ دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آفریدی کی بڑا ہدف دینے کی خواہش پر بلے بازوں نے پانی پھیر دیا۔

احمدشہزاد سترہ اور مختار احمد چار رنز پر غیر ضروری شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ انجری سے چھٹکارا پانے والے صہیب مقصود بری فارم سے چھٹکارا نہ پاسکے۔

عمراکمل اور شعیب ملک نے بیالیس رنز بنائے ۔ عمراکمل چودہ اور شعیب ملک پینتیس رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان نے تینتیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر قومی ٹیم کے اسکور کر ایک سو چھتیس رنز تک پہنچایا۔

بوم بوم آفریدی آخری اوور میں وکٹ پر آئے اورصرف تین گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے۔ اور دو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، زمبابوے کی جانب سے چامو چی بابا نےتین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں شاہینوں کے تگڑے وار نے زمبابوے کو بے حال کردیا۔ عماد وسیم نے پہلے ہی اوور میں چی بابا کو ٹھکانے لگادیا۔

مساکڈزا اور سکندر رضاکی شراکت نے خطرے کی گھنٹی بجائی، لیکن عماد وسیم کے دوسرے اسپیل نے کمال بولنگ کی۔

یکے بعد دیگرے وکٹوں نے مہمان ٹیم کے ہوش اڑا دئیے۔ بولنگ میں کمال کے بعد فیلڈنگ میں بھی عماد وسیم کا جادو چلا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں