گریناڈا : ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق گریناڈا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی تیز ی سے رنزبنانے میں ناکام رہیں اور مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر چوہتر رنزبناسکیں۔
پاکستان کی سات بیٹسمین ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکیں۔ عالیہ ریاض سولہ رنزبناکر نمایاں رہیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف سترھویں اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔