پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سسٹم کا کامیاب نفاذ کردیا گیا، پاکستان ٹی پلس سیٹلمنٹ سسٹم نافذ کرنے والا ساتواں ملک بن گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں لین دین کیلئے ٹی پلس ون سیٹلمنٹ مؤثر طور پر نافذ کردی گئی ہے، پاکستان دنیا کا ساتواں ملک ہے جہاں ٹی پلس سیٹلمنٹ سسٹم نافذ کیا گیا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 9 فروری کے سودے 10 فروری کو کامیابی سے سیٹل ہوئے۔
ٹی پلس ون سیٹلمنٹ کے تحت 9 فروری کے سودے 10 فروری کو نمٹا دیے گئے، چیئرمین کا کہنا ہے کہ ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔
چیئرمین ایس سی سی پی ڈاکٹر کبیر نے کہا کہ ٹی پلس ون کے نفاذ سے اسٹاک مارکیٹ جدید عالمی مارکیٹوں کے ہم پلہ ہو گئی۔
ڈاکٹرکبیر سدھو نے کہا کہ ٹی پلس ون سیٹلمنٹ مارکیٹ میں شفافیت کے لیے انتہائی اہم ہے، ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


