site
stats
کھیل

ٹی 10 لیگ، پختونز کو شکست پنجابی لیجنڈز فائنل میں

شارجہ: ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں شاہد آفریدی کی ٹیم پختونز کو شکست دے کر پنجابی لیجنڈز فائنل میں پہنچ گئی، شعیب ملک اور لک رونچی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں مصباح الحق کی پنجاب لیجنڈز اور شاہد آفریدی کی پختونز مد مقابل تھیں۔ پنجابی لیجنڈز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پختونز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، شعیب ملک نے ناقابل شکست 48 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لک رونچی نے شاندار نصف سنچری اسکاور کی۔

فائنل میچ میں کیرالا کنگز نے پنجابی لیجنڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں پختونز نے پہلے اوور میں صرف 2 رنز بنائے تاہم اوپنز احمد شہزاد اور تمیم اقبال نے اگلے ہی اوور سے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، چوتھے اوور کی دوسری بال پر تمیم اقبال 17 کے انفرادی جبکہ 58 کے مجموعی اسکور پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

احمد شہزاد نے اپنی ففٹی مکمل کی اور وہ کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، نئے آنے والے بیٹسمین فخرزمان صرف 4 رنز بنا سکے جبکہ شاہد آفریدی 17 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔

پختونز کی جانب سے احمد شہزاد نمایاں بلے باز رہے جبکہ پنجاب لیجنڈز کے بھوپارا اور دلوات نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسکور کارڈ

اننگز کی جھکیاں

قبل ازیں مراٹھا عربینز اور کیرالا کنگز کے مابین کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں کیرالا کنگز نے فتح حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی، دوسرے سیمی فائنل میں جیتنے والی ٹیم کیرالہ کنگز سے اعزاز حاصل کرنے کی جنگ کرے گی۔

اسکواڈ

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top