site
stats
کھیل

ٹی ٹین لیگ: سلمان اقبال کی دبئی کے وزیر کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

t10 league

دبئی: صدر ٹی ٹین کرکٹ لیگ سلمان اقبال اور چئیرمین شجیع الملک نے دبئی میں وزیر برائے نوجوانان، سماجی ترقی وثقافت سے ملاقات کی اور انہیں ٹی ٹین لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں منفرد ٹی ٹین لیگ کے انعقاد کے سلسلے میں صدر ٹی ٹین کرکٹ لیگ سلمان اقبال اور چئیرمین شجیع الملک نے دبئی میں وزیر برائےنوجوانان، سماجی ترقی وثقافت شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات مٰیں سلمان اقبال اورشجیع الملک نے انہیں افتتاحی تقریب میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی دعوت دی جو شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے قبول کرلی۔


مزید پڑھیں: ٹی ٹین کرکٹ لیگ فارمولاون کی طرح فاسٹ ہوگی، سلمان اقبال


اس موقع پر ٹی ٹین لیگ کے ڈائریکٹر پرویز خان بھی موجود تھے، واضح رہے کہ ٹی ٹین لیگ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں چودہ سے سترہ دسمبر تک کھیلی جائے گی جس میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔


مزید پڑھیں: پنجابی لیجنڈزکے تھیم سانگ کی رونمائی، سلمان اقبال کا خصوصی خطاب


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top