ابوظبی: ٹی ٹین لیگ کے اہم میچ میں بنگلا ٹائیگرز نے چنئی بریوز کو 9 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلا ٹائیگرز نے چنئی بریوز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا، ٹائیگرز نے 91 رنز کا ہدف 4 اعشاریہ 2 اوورز میں ہی پورا کرلیا۔
چارلس نے 36 اور زازائی نے برق رفتار 34 رنز اسکور کیے۔
اس سے قبل ٹائیگرز کی دعوت پر چنئی کی ٹیم 6 وکٹوں پر 90 رنز بناسکی تھی، اینجلو پریرا نے 26 اور سمیع اللہ شنواری نے 20 رنز بنائے تھے۔
BRUTAL. 💪💥
377.77 strike rate @zazai_3 🤯#AbuDhabiT10 #InAbuDhabi #CricketsFastestFormat pic.twitter.com/eiXXvvCEgK
— T10 League (@T10League) November 23, 2021
ابوظبی کے ہوویل نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فالکنر اور راودانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
دکن گلیڈی ایٹرزنے واریئرزکو چھ وکٹوں سےہرایا
پہلے میچ میں دکن گلیڈی ایٹرزنےواریئرزکوچھےوکٹوں سےہرایا، 71 رنزکاہدف آٹھویں اوور میں حاصل کیا۔۔
ایونٹ میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلےمیچ میں دہلی بُلزاور ٹیم ابوظبی کا ٹکراؤ ہوگا۔
دوسرےمیچ میں چنئی بریوز اور ناردرن واریئرز آمنے سامنے آئیں گی، تمام میچ پاکستان کے پہلےایچ ڈی اسپورٹس چینل اےاسپورٹس پربراہ راست نشرکیے جارہےہیں۔۔